عدالت نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس عدنان غفار کو بری کردیا
بریت کی پہلی وجہ بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اورطبی ماہرین کی رائے نا ہونا بتائی گئی
پاکپتن (آئی این پی)پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن ناملنے اور عملے کی مبینہ غفلت کے نتیجہ میں 20 بچوں کی ہلاکت کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔فیصلے میں عدالت نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس عدنان غفار کو بری کردیا،فیصلے میں بریت کی پہلی وجہ بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اورطبی ماہرین کی رائے نا ہونا بتائی گئی،جبکہ دوسری وجہ اندراج مقدمہ کیلئے پی ایچ سی کی سفارش نا ہونا قرار دی گئی۔فیصلے میں بتایاگیا ہیکہ پی ایچ سی ایکٹ 2010 کے تحت کسی ڈاکٹر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے پی ایچ سی کمیشن کی سفارش ہونا ضروری ہے جو اس کیس میں موجود نہیں جس پر دونوں ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق 20 بچوں کی اموات کا یہ مقدمہ 5 جولائی 2025 کو اس وقت درج کیاگیاجب وزیر اعلی پنجاب نیاسپتال کا دورہ کیا اورلوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے،جس پروزیراعلی پنجاب نے دونوں ملزمان کوموقع پر ہی گرفتار کروا دیا تھا ۔