باجوڑ(آئی این پی)سکیورٹی کی مخدوش صورت حال کی وجہ سے باجوڑ میں 3دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا، کرفیو تحصیل لوئی ماموند میں نافذ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مخدوش سکیورٹی صورت حال کی وجہ سے کیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی، اس پابندی کا مقصد شدت پسندوں کے خلاف کارروائی ہے۔جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علاقہ مکینوں کے گھروں سے نکلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، نقل وحرکت پر یہ پابندی آج سے 31جولائی شام 5بجے تک نافذ العمل ہوگی۔