کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان حکومت نے ضلع نوشکی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو منگل کی رات 8 بجے سے 31 جولائی کی رات 8 بجے تک نافذ العمل رہے گا جس کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران ضلع نوشکی میں بغیر اجازت گھروں سے نکلنے، نقل و حرکت کرنے، عوامی اجتماعات، جلوس نکالنے اور غیر ضروری سفر پر مکمل پابندی ہوگی۔