وانا(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے کرفیو سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہا ۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکین سے رزمک تک کی سڑک مکمل بند ر ہیں ، عوام سے شام چھ بجے تک مکین سے رزمک تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔