سکیورٹی خدشات ،ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں کرفیو نافذ

ٹانک(آئی این پی )سکیورٹی خدشات کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے  ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں جمعرات  کو کرفیو نافذ کردیا گیا۔نیم قبائلی علاقہ میں کرفیو کے حوالے سے اعلامیہ ڈی سی کی جانب سے جاری  کیا گیا جس کے مطابق    ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں صبح 6 تا شام 7 بجے کرفیو نافذ ر ہا۔  کرفیو میں تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہو رہیں ۔