دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی امریکہ کیساتھ تعلقات بہتر کر رہے ہیں شہبازشریف
بھارت کیخلاف جنگ میں شاندار کامیابی پر دنیا کا اعتراف ہماری سفارتی کامیابی کی زندہ جاوید مثال ہے ، بھارت سمجھتا تھا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا انحصار صرف نیوکلیئر ڈیٹرینس پر ہے تاہم اس کی یہ دقیانوسی سوچ بھی خاک میں مل گئی
کچھ لوگوں کا خیال تھا پاکستان ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اس جنگ کے بعد یہ سوچ ختم ہوگئی ہے ‘دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے: لاہور میں پاک بزنس سروس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
لاہور‘اسلام آباد (آن لائن‘آئی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے بھارت کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابی پر دنیا پاکستان کی معترف ہے ۔ جو ہماری سفارتی کامیابی کی زندہ جاوید مثال ہے ۔ مسلح افواج نے دلیری سے دشمن کا مقابلہ کیا ، ٹیم ورک کے نتیجے میں آج معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات استوار ہو رہے ہیں ۔ دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ۔ ر یلوے کی بہتری کا میرا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک بزنس سروس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا لاہور سٹیشن آ کر جو خوشگوارتبدیلی دیکھنے کو ملی اس سے دلی خوشی ہوئی ۔ محسوس ہوا ر یلوے صرف کاروباری ہی نہیں منافع بخش ادارہ بننے جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ریلوے میں اشرافیہ کا نہیں عام آدمی کی سفری سہو لیات کا خیال ر کھا گیا ہے ۔ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کر کے ڈیجیٹیلائز سسٹم متعارف کرایا گیا ۔ صاحب حثیت لوگوں کے لئے بھی انہوں نے کہا یورپی طرز پر پاکستان بزنس ایکپریس کی تزئین و آرائش کی گئی ہے حنیف عباسی کی کارکردگی کو سرہاتے ہوے انہوں نے کہا کہ ریلوے ایک تباہ حال ادارہ بن چکا تھا ۔ حنیف عباسی کی صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوے ریلوے کی بہتری کی ذمہ داری انکو سونپی جو انہوں نے بہترین انداز سے نبھائی ۔ پی ڈی ایم کے دور میں خواجہ سعد رفق نے بھی ریلوے کی بہتری کے لئے بہت لگن سے کام کیا ۔ انہوں نے کہا ریلوے کو مکمل طور پر آوٹ سورس کرنے کا کہا ۔ ریلوے کی ارضی کو واگزا ر کرانے اور ریلو ے اسٹیشنز کی بہتری کے لئے حنیف عباسی نے متعدد بریفنگز بھی دیں ۔ آج مجھے میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوتے ہوے نظر آرہا ہے ۔ یہ بہتر ی کے طویل سفر کی طرف پہلا اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا ہرجگہ یہی ریلوے میں ایسی ہی بہتری ہونی چاہیے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوے انہوں نے کہا انہوں نے مزید کہا پاک-بھارت کی 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور مہارت کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، ہماری فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرات دکھائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے ایک ایک لمحے کا گواہ ہوں، بطور وزیراعظم افواج پاکستان کے ساتھ مشورہ کر رہا تھا، فیلڈ مارشل کے ساتھ رابطے میں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اس جنگ کے بعد یہ سوچ ختم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں شاندار کامیابی کی پوری دنیا معترف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے اس جنگ میں بہترین ٹیکنیکل صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا بھارت سمجھتا تھا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا انحصار صرف نیوکلئیر ڈیٹرینس پر ہے تاہم اس کی یہ دقیانوسی سوچ بھی خاک میں مل گئی ۔ ملکی معیشت میں بہتری کے حوالے سے انہوں نے کہا ٹیم ورک کے نتیجے میں آج تمام معاشی اشا ریے مثبت ہیں مہنگائی اور سود کی شرح میں کمی آئی ۔ انہوں نے کہا آج دنیا بھر میں پا کستان کا وقا ر بلند ہوا ہے ۔ چین کے ساتھ سی پیک ٹو پر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات استوار ہو رہے ہیں ۔دریں اثناء انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم نے کہا حکومت اپنے شہریوں کی معاشی ترقی کیلئے اندرون و بیرون ملک بہترین معاشی مواقع پیدا کرنے کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے لیکن بہتر مستقبل کی کوشش میں کسی بھی گمراہ کن راستے کو اختیار کرنا نہ صرف اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، بلکہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔ جرائم پیشہ افراد دنیا بھر میں فکر معاش میں مبتلا روزگار کے متلاشی شہریوں کو انسانی اسمگلنگ کے ذریعے استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔ انسانی اسمگلنگ عالمی سطح پر ایک منظم جرم کی شکل اختیار کر گیا ہے