بھارتی اداکار مایور پٹیل نشے میں ڈرائیونگ کے بعد گرفتار، متعدد گاڑیاں ٹکرانے کا مقدمہ درج

بھارتی اداکار مایور پٹیل نشے میں ڈرائیونگ کے بعد گرفتار، متعدد گاڑیاں ٹکرانے کا مقدمہ درج

بھارتی شہر بنگلورو میں اداکار مایور پٹیل کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے اولڈ ایئرپورٹ روڈ، کمانڈو اسپتال سگنل کے قریب پیش آیا، جہاں مایور پٹیل اپنی فورچیونر ایس یو وی چلا رہے تھے۔ اداکار نے ٹریفک سگنل پر کھڑی ایک گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں چین ری ایکشن کے تحت مزید 4 گاڑیاں متاثر ہوئیں، جن میں دو سوئفٹ ڈزائرز اور ایک سرکاری گاڑی شامل تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار کا بریتھ الائزر ٹیسٹ کیا، جس کا نتیجہ مثبت آیا اور نشے کی تصدیق ہوئی۔ حادثے کے بعد مایور پٹیل نے متاثرہ ڈرائیور سے مبینہ طور پر تلخ کلامی بھی کی، جس پر پولیس نے مداخلت کی۔پولیس نے اداکار کی گاڑی ضبط کر لی اور متاثرہ افراد کی شکایات پر ہلاسورو ٹریفک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر دیا۔مایور پٹیل گلوکاری، میوزک کمپوزیشن اور فلم پروڈکشن و ڈائریکشن کے شعبوں میں بھی کام کر چکے ہیں۔