امیشا پٹیل کا سلمان خان سے شادی کے بارے میں دلچسپ تبصرہ

امیشا پٹیل کا سلمان خان سے شادی کے بارے میں دلچسپ تبصرہ

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حالیہ انٹرویو میں اداکار سلمان خان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ انہیں 'شادی شدہ' نہیں دیکھنا چاہتیں۔

49 سالہ امیشا پٹیل، جو خود بھی غیر شادی شدہ ہیں، نے کہا کہ سلمان خان ایک شاندار، پرسکون اور دوسروں کا خیال رکھنے والے انسان ہیں، اور ان کی یہ خصوصیات انہیں خاص بناتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نے اپنی زندگی میں کئی مشہور شخصیات کی شادیوں کے مسائل دیکھے ہیں، جیسے سنجے دت اور ہریتھک روشن کی ناکام شادیاں، لیکن وہ کسی کی ذاتی زندگی پر فیصلہ نہیں سناتیں۔امیشا نے یہ بھی کہا کہ ان کے لیے سلمان خان جیسی شخصیت جیسی ہیں، ویسی ہی اچھی لگتی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہیں گی، تو امیشا نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ پہلے خان صاحب سے پوچھیں گی کہ "آپ سدھر رہے ہو یا نہیں؟" انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے سلمان خان کو کبھی شادی کے نکتہ نظر سے نہیں دیکھا، بلکہ وہ ان کے لیے ایک مزاحیہ اور شرارتی دوست ہیں، جو انہیں ہنسانے کے ساتھ ساتھ رلانے کا بھی ہنر رکھتے ہیں۔امیشا پٹیل نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سلمان خان انہیں مذاق میں 'مینا کماری' کہتے ہیں کیونکہ وہ ان کے ساتھ جب بھی وقت گزارتیں، تو جذباتی ہو کر رونے لگتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان دونوں کا رشتہ ایک خاص دوستی پر مبنی ہے، جس میں بے تکلفی اور جذباتی گہرائی ہے۔