امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی حیران کن وجہ بے نقاب کر دی

امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی حیران کن وجہ بے نقاب کر دی

بھارتی بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی شادی نہ کرنے کی وجہ واضح کر دی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔اس دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ "آپ شادی کب کریں گی؟" جس کا جواب امیشا نے مزاحیہ انداز میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ "کبھی نہیں، میں اکیلے ہی بہت خوش ہوں۔ میرے پاس خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں پر مشتمل 100 لوگ ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔"

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں کسی ایک شخص کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کا کوئی شوق نہیں کیونکہ وہ سب کچھ بدل کر رکھ دے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں آزادی اور خود مختاری کو بہت اہمیت دیتی ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے شادی سے گریز کیا ہے۔امیشا پٹیل کا یہ موقف ان کے مداحوں میں کافی مقبول ہو رہا ہے اور انہوں نے اپنی خودمختاری اور خوشی کو ترجیح دینے کا پیغام دیا ہے۔