سپریم کورٹ آف پاکستان میں جہیز اور حق مہر کے کیسز کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حق مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے اور ان کا موکل 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ اگر 20 تولہ سے بڑھا کر ادائیگی کی جائے تو ممکن ہے کہ خاتون تصفیہ پر آمادہ ہو جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عورت کے ساتھ شادی کے وقت نکاح نامے کے تحت جو حق مہر لکھا گیا ہے، شوہر اسے ادا کرنے کا پابند ہے۔اس موقع پر سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق متعدد درخواستیں خارج کر دی ہیں۔