علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ کا انتقال

علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ کا انتقال

رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں۔

وہ وزیرزراعت و کھیل سردار محمد بخش مہر کی چچی تھیں۔ ان کی تدفین گھوٹکی میں ان کے آبائی قبرستان میں ہوگی۔سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، اور وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی ہیں۔شرجیل میمن نے سردار علی گوہر مہر اور ان کے خاندان کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو بلند درجات عطا کرے اور خاندان کو صبر و ہمت دے۔

مرتضیٰ وہاب نے بھی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ خاندان کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبر دے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ ماں جیسی ہستی کا بچھڑنا بہت بڑا دکھ ہے، اور انہوں نے مرحومہ کے لواحقین کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کیا۔