لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کی بغیر اجازت شادی کے معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پہلی بیوی کو فوری طور پر حق مہر ادا کیا جائے۔
عدالت نے شوہر کو یہ بھی پابند قرار دیا کہ طلاق کے موثر ہونے تک پہلی بیوی کو ماہانہ 15 ہزار روپے خرچ اور جہیز کی ویلیو کے مطابق رقم ادا کرے۔فیصلے میں عدالت نے کہا کہ اگر شوہر نے دوسری شادی چھپائی تو وہ قانونی اور اخلاقی طور پر پہلی بیوی کے مالی حقوق کا پابند ہے۔ عدالت نے مزید واضح کیا کہ حق مہر عام طور پر شادی ختم ہونے پر ادا کی جاتی ہے، لیکن بغیر اجازت شادی کی صورت میں یہ فوری ادا کرنا لازمی ہے۔یہ فیصلہ بیوی کے حقوق کے تحفظ اور من مانی شادیوں کو روکنے کے لیے بطورِ نظیر پیش کیا گیا ہے۔