لاہور کا لبرٹی چوک کرسمس کے رنگوں میں رنگ گیا ہے اور شہریوں کے لیے خوشیوں بھرا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ 42 فٹ بلند کرسمس ٹری روشنیاں بکھیر رہا ہے جبکہ سانتا کلاز شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
پنجاب حکومت نے کرسمس کی تقریبات کے دوران خصوصی اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت لبرٹی گول چکر کو رنگا رنگ کر دیا گیا اور عوام کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ، "سنو فال" کے مناظر بھی شہریوں کی دلچسپی کا باعث بنے۔شہری اور مسیحی برادری حکومتی اقدامات کو سراہ رہے ہیں اور بچے کرسمس کی تقریبات میں خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ شہری اس خوشی بھرے مناظر کو کیمرے میں قید کر کے سماجی رابطوں پر شیئر بھی کر رہے ہیں۔