بلوچستان میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 مزید 15 دن کے لیے نافذ

بلوچستان میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 مزید 15 دن کے لیے نافذ

 حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 مزید 15 دن کے لیے نافذ کر دی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 31 اگست سے 14 ستمبر تک جاری رہے گی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مرد حضرات کے لیے نقاب پہننے یا منہ ڈھانپنے پر بھی پابندی ہوگی۔مزید برآں، گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے سے نافذ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیے گئے ہیں۔