2 فروری سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ 2 فروری سے ملک بھر میں پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے،جس کے دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کا مکمل خاتمہ میڈیا کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں جبکہ غلط معلومات پھیلانا آج کے دور میں انتہائی آسان ہو چکا ہے، جس سے پولیو مہم کو چیلنجز کا سامنا ہے