کراچی(آئی این پی )ملک بھر میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 تا 8 فروری چلائی جائے گی۔نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے، سات روزہ قومی مہم کے دوران میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے