چاندی نے بھی بلندترین سطح کو چھولیاہانگ کانگ کی دکان پر قطاریں
ہانگ کانگ (خصوصی رپورٹ)ہانگ کانگ کے وہ رہائشی جو قیمتی دھاتوں میں تیزی سے فائدہ اٹھانے کی امید رکھتے ہیں، سونے کے متبادل کے طور پر چاندی کی سلاخیں خرید رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سونا ریکارڈ بلند سطحوں پر پہنچنے کے بعد اب ‘‘حد سے زیادہ مہنگا’’ ہو چکا ہے۔بدھ کے روز ہانگ کانگ کے مرکزی کاروباری ضلع میں واقع ایک قیمتی دھاتوں کی دکان نے اعلان کیا کہ دن کیلئے سیکڑوں چاندی کی سلاخیں فروخت ہو چکی ہیں، جس پر قطار میں کھڑے لوگوں میں مایوسی کی سرگوشیاں سنائی دیں۔طلب میں اضافے کو پورا کرنے کے لیے رسد بڑھانے کے باوجود، دکان میں صرف ایک گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت میں ہی سینکڑوں سلاخیں فروخت ہو گئیں۔جمعرات کو عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اضطراب اور امریکی پالیسیوں سے پیدا ہونے والے انتشار کے باعث سرمایہ کاروں نے اپنی رقوم محفوظ مقامات پر منتقل کیں، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت بڑھ کر 5ہزار 588 ڈالر فی اونس سے بھی زیادہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔چاندی نے بھی 119 ڈالر فی اونس سے اوپر کی نئی بلند ترین سطح کو چھوا، اور اس سال اس کی قیمت میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ 2025 میں یہ 140 فیصد سے زائد بڑھ چکی تھی۔پاکستانی شہری میرَن جاوید صبح تقریباً 6 بجے سے ایک دکان کے باہر قطار میں کھڑے تھے تاکہ محدود دستیاب چاندی کی سلاخیں خرید سکیں۔38 سالہ ڈیلیوری ڈرائیور نے اے ایف پی کو بتایا، ‘‘اگر آپ کے پاس چاندی یا سونا ہو تو یہ دولت کے لیے اچھا ہے،’’ اور کہا کہ ٹرمپ کی وجہ سے پیدا ہونے والے جغرافیائی سیاسی اثرات ‘‘ہر شخص کی صورتحال’’ کو متاثر کر رہے ہیں۔‘‘ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے،’’ انہوں نے مزید بتایا کہ تنخواہیں نہیں بڑھ رہیں جبکہ مہنگائی اور زندگی گزارنے کے اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔جنوبی چینی شہر شینڑن میں مقیم 40 سالہ چن بھی زیورات کے تاجر ہیں انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ رواں ماہ اب تک ان کی کمپنی کی چاندی کی پیداوار کی فروخت نومبر کے مقابلے میں دس گنا زیادہ رہی ہے۔تقریباً 20 ملازمین پر مشتمل اس کمپنی نے سونے کے زیورات کا ذخیرہ کم کر دیا ہے، جبکہ آرڈرز تیزی سے چاندی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، جو زیادہ تر تھوک فروشوں کے لیے ہیں۔