سی سی ڈی،افسروں ، اہلکاروں کے دھڑا دھڑ تبادلے

 63سب انسپکٹرز، 77اے ایس آئیز کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھیج دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں صو بے بھرسے افسران و اہلکاروں کے دھڑا دھڑ تبادلے کئے جارہے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق مختلف یونٹس اور اضلاع سے افسران و اہلکاروں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں بھجوایا جا رہاہے۔سی سی ڈی میں مزید 63سب انسپکٹرز اور 77اے ایس آئیز کے تبادلے کر دئیے گئے۔ایک ہزار کے قریب اے ایس آئیز سے انسپکٹرز کو مختلف یونٹس اور اضلاع سے سی سی ڈی بھجوا دیا گیاافسران اور اہلکاروں کو سی سی ڈی بھجوانے پر اضلاع اور یونٹس میں افسران و اہلکاروں کی شدید قلت ہونے لگی۔سی سی ڈی میں تبادلہ ہونے کے باعث دفتری ، فیلڈ اور تھانوں میں مشکلات درپیش آنے لگی آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ٹونے مراسلہ جاری کر دیا۔