لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں حماد سے 1لاکھ40ہزار روپے اور موبائل فون,غازی آباد میں۔زبیر سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,شیراکوٹ میں ثاقب سے1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون, راوی روڈ میں لیاقت سے 1لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون, شادباغ میں رحمان سے 1لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ہربنس پورہ اور نولکھا سے گاڑیاں جبکہ مزنگ ٹاون شپ اور شاہدرہ ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔