لاہور (کرائم رپورٹر)ٹائون شپ میں واقع میٹ پروسیسنگ یونٹ بند کرکے 1لاکھ جرمانہ عائد اور1500کلو ناقص ریڈی ٹو کک فروزن میٹ تلف کردیا، تفصیلات کے مطابق یونٹ میں انتہائی ناقص انتظامات، گندے بدبودار چلرزمیں گوشت کو سٹور کیا گیا تھا، بغیر لائسنس غیر منظورشدہ لیبل لگا کر مختلف فروزن اشیا کی پیکنگ کی جارہی تھی، فنگس زدہ دیواریں،فروخت کے لیے تیار گوشت ٹوٹے فرش پر رکھا پایا گیا، انتہائی لازم ریکارڈ، ضروری دستاویزات اور ملازمین کے میڈیکل ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔