یونٹس میں ناقص سٹوریج، ٹوٹے گندے فرش اور تعفن زدہ ماحول پایا گیا
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں 5میٹ پروسیسنگ یونٹس بند کر کے2ہزار 450 کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اسد اللہ نے بکر منڈی لاہور میں بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے ناقص بدبودار گوشت برآمد ہونے پر 5میٹ یونٹس بند کیے گئے،یونٹس میں ناقص سٹوریج، ٹوٹے گندے فرش اور تعفن زدہ ماحول پایا گیا، ایکسپائر گوشت کا قیمہ اور چھوٹی پیکنگ تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔ موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ نے تلف کردہ گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا گیا،برآمد کردہ گوشت انسانی استعمال کے لیے انتہائی مضر تھا، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا میٹ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے،حشرات کی روک تھام کے لیے قوانین کے مطابق مناسب اقدامات نہ تھے،میٹ یونٹس شاپس کے لییگوشت کی مکمل ٹریسیبیلٹی دیکھانا لازم ہے، سٹور کیے گئے زائد المیعاد گوشت کو تلف کرا دیا گیا، سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ ہے، صحت دشمنوں کو پنجاب سے نکال بگائیں گے،زیادہ منافع کے لالچ میں بیماریاں فروخت کرنے والے عوام دشمن ہیں، کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔