منشیات فروش کو10سال قید،1لاکھ جرمانہ

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات فروش قربان کوجرم ثابت ہونے پر10 سال قیداور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی، تھانہ بصیرپورپولیس نے جون 2024میں قربان کو 2 کلو 860 گرام چرس سمیت گرفتارکرکے مقدمہ درج کیاتھا، ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے مقدمہ کی پیروی کرنے والی لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔