عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان تھم گئی، پاکستان میں بڑی کمی متوقع

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان تھم گئی، پاکستان میں بڑی کمی متوقع

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ رک گیا ہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی وصولی کے باعث سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں طور پر نظر آنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 291 ڈالر فی اونس کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد سونا 5214 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں سونا 5505 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جس کی بنیاد پر پاکستان میں سونے کے نرخ مقرر کیے گئے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں آنے والی اس نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونا 26 سے 27 ہزار روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوا تھا۔