عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کی کمی سے 4,285 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4,000 روپے کی کمی کے ساتھ 450,862 روپے پر پہنچ گئی۔اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 3,429 روپے گھٹ کر 386,541 روپے کی سطح پر آ گئی۔