کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کی کمی ہوئی، جس سے قیمت 2666 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5000 روپے کمی کے بعد یہ 277,800 روپے پر آگئی، جب کہ فی 10 گرام سونا 4286 روپے کی کمی سے 238,169 روپے کا ہو گیا۔چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 3400 روپے ہو گئی۔