لزبن (آئی این پی )پرتگال تباہ کن طوفان کرسٹن کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں طوفانی ہوائو ں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی۔ حکام کے مطابق طوفان کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں ہنگامی واقعات رپورٹ کیے گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ضلع لیریا کے میئر گونکالو لوپس نے تصدیق کی کہ صرف ان کے ضلع میں چار افراد جان سے گئے، جن میں سے ایک شخص عمارت کے ڈھانچے کے گرنے سے ہلاک ہوا۔ایک اور ہلاکت ویلا فرانکا ڈی زیرا میں اس وقت ہوئی جب تیز ہوا کے باعث درخت ایک چلتی گاڑی پر آ گرا۔پرتگال کی نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی اینڈ سول پروٹیکشن کے مطابق دوپہر تک 3,300 سے زائد حادثات رپورٹ ہو چکے تھے