طوفان کالماگی نے فلپائن اور ویتنام میں تباہی مچادی

شدید بارش اور تیز ہوائوں سے گھروں کو نقصان، سڑکیں بند، لاکھوں متاثر،  مزید 135 افراد لاپتہ
منیلا (آئی این پی) طوفان کالماگی کے شدید بارش اور تیز ہوائوں نے ویتنام کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا۔ طوفان نے پہلے فلپائن میں 188 سے زائد افراد کی جانیں لے لیں اور وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق   طوفان کالماگی  نے درخت اکھاڑ دیے، گھروں کو نقصان پہنچایا اور بجلی کی فراہمی متاثر کی۔ طوفان کے اندرون ملک بڑھتے ہی شدت کم ہوئی، لیکن حکام نے خبردار کیا ہے کہ تھانہ ہوآ سے کوانگ چی تک کے مرکزی صوبوں میں 200 ملی میٹر تک بارش جاری رہ سکتی ہے