امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی،7افراد ہلاک،درجنوں زخمی

15سے زائد طاقتور بگولے راستے میں آنے والی ہر شے اڑا لے گئے، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل
نیویارک (آئی این پی)امریکا کی ریاست آرکنساس اور میسوری میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، حادثات میں 7افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 15سے زائد طاقتور بگولے راستے میں آنے والی ہر شے اڑا لے گئے۔ متعدد مکانات اورعمارتیں ریزہ ریزہ ہوگئیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔