تائیوان :طوفان نے تباہی مچادی، 2 افراد ہلاک، 330 زخمی

220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوںسے 700 سے زائد درخت  گر گئے
 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع  ‘ چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں بھی خطرے کاالرٹ جاری 
تائیپے (آئی این پی )جنوبی تائیوان میں شدید طوفان دناس نے  خوفناک تباہی مچادی  ۔ تیز ہوائو ں اور بارشوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 330 سے زائد زخمی ہو گئے ، جبکہ 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق تائیوان میں حکام  کا کہنا ہے کہ  220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے 700 سے زائد درخت اور سڑک کے اشارے اکھاڑ دئیے۔ یونلِن کائو نٹی میں سب سے زیادہ طوفانی ہوائیں ریکارڈ کی گئیں۔تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے فیس بک پر اپنے پیغام میں عوام سے کہا کہ وہ مکمل احتیاط کریں، کیونکہ یہ طوفان ملک کے تمام حصوں کو متاثر کر سکتا ہے۔