اگر امریکہ ایماندار ہے تو ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں،ایران

تہران (آئی این پی )ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے  کہ تہران امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب بات چیت ایمانداری اور حقیقی ہو۔  سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا، اگرچہ تہران مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن میں نہیں سمجھتا کہ امریکی صدر اس قسم کی بات چیت کے خواہاں ہیں؛ وہ صرف اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے حالیہ مظاہروں کیلئے   غیر ملکیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بیرون ملک ڈیزائن کیا گیا تھا۔قالیباف نے مظاہروں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد کا ذکر کیے بغیر امریکی  نشریاتی ادارے   کو بتایا کہ ایرانی حکومت حالیہ بدامنی میں مرنے ہونے والے تقریبا 300 سکیورٹی اہلکاروں کے خون کا بدلہ لینے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔