امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے: جنید اکبر

 پی ٹی آئی  واحد جماعت ہے جو گراس روٹ لیول سے کارکنوں کو اٹھا کر قیادت کے مقام تک پہنچاتی ہے
پشاور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے۔پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایک ایماندار ٹیم بنائیں گے۔جنید اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو گراس روٹ لیول سے کارکنان کو اٹھا کر قیادت کے مقام تک پہنچاتی ہے۔