انتخابات غیرجانبدار اور شفاف نہ ہوئے تو بنگلہ دیش میں عدم استحکام پیدا ہوگا، شیخ حسینہ

 عبوری حکومت نے  امی لیگ کو انتخابات سے باہر رکھ کر جان بوجھ کر میرے حامیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا ہے
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک کے آئندہ انتخابات پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر انتخابات غیرجانبدار اور شفاف نہ ہوئے تو بنگلہ دیش طویل عرصے کیلئے  عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔امریکی خبر رساں ا دارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے ای میل کے ذریعے بھیجے  گئے ایک بیان میں   دعوی کیا کہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی عبوری حکومت نے ان کی جماعت عوامی لیگ کو انتخابات سے باہر رکھ کر جان بوجھ کران کے حامیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا ہے