یہ نظام آئندہ سال ہونے والے قومی انتخابات پر نافذ نہیں ہوگا:سپریم کورٹ کا فیصلہ
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو غیرجانبدار عبوری حکومت کے نظام کو بحال کر دیا تاہم عدالت نے واضح کیا کہ یہ نظام آئندہ سال ہونے والے قومی انتخابات پر نافذ نہیں ہوگا۔ یہ فیصلہ 2011 میں دیے گئے اسی عدالت کے سابقہ فیصلے کے خلاف دائر دو اپیلوں اور چار ریویو پٹیشنز کی سماعت کے بعد کیا گیا۔غیرجانبدار کیئر ٹیکر نظام 1996 میں متعارف کرایا گیا تھا، عوام اور بین الاقوامی مبصرین کے نزدیک اسے انتخابات کی شفافیت کے لیے ایک مثبت اقدام کے طور پر دیکھا گیا