بنگلہ دیش ، جماعتِ اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق،30افراد زخمی

 نشستوں کے معاملے پر بی این پی اور جماعت کے حامیوں  میں تلخ کلامی ہوئی
 سینکڑوں کرسیاں توڑ دی گئیں ، موٹر سائیکلیں بھی نذرِ آتش یا شدید نقصان کا شکار ہوئیں
ڈھاکا(آئی  این پی )بنگلہ دیش کے ضلع شیرپور میں انتخابی مہم کے دوران بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)  اور جماعتِ اسلامی کے کارکنان کے درمیان ہونے والے  تصادم کے نتیجے میں جماعتِ اسلامی کے ایک سینیئر رہنما جاں بحق ہو گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعتِ اسلامی کے مقامی رہنما مولانا رضا الکریم ضلع شیرپور کے علاقے جھینائی گاتی میں پیش آنے والے واقعے کے دوران شدید زخمی ہوئے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی انتظامیہ کی جانب سے شیرپور-3 کے حلقے میں امیدواروں کے انتخابی منشور پڑھنے کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ تقریب کے دوران نشستوں کے معاملے پر بی این پی اور جماعتِ اسلامی کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور پرتشدد تصادم میں تبدیل ہو گئی۔عینی  شاہدین کے مطابق تصادم کے دوران سینکڑوں کرسیاں توڑ دی گئیں جبکہ کئی موٹر سائیکلیں بھی نذرِ آتش یا شدید نقصان کا شکار ہوئیں