امریکی صدر کی عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت کیخلاف احتجاج

 ملک کے وزیراعظم کے انتخاب پر امریکہ کو بولنے کا حق حاصل نہیں ہے،مظاہرین 
بغداد(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر دارالخلافہ بغداد میں عوام شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔غیرملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد گرین زون کے قریب مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، نور المالکی کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے امریکا کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے عراقی پرچم لہراتے ہوئے امریکی پرچم کی تصویر نذر آتش کرتے ہوئے کہا کہ عراقی امور میں کسی غیر ملکی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے