خط میںپاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی دہرائی گئی‘ اسلام آباد میں امریکی سفیر اور سفارتخانے کے عملے کے رویئے پر بھی تنقید کی گئی ہے
امریکی صدر کو پہلے بھی خط لکھا گیا‘بات انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ہے تو کوئی خط کبھی کشمیریوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر کیوں نہ لکھوایا جا سکا:سیاسی تجزیہ کار
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی کانگریس کے 46 ممبران نے تحریک انصاف کے حق میں صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا، جس میں پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی دہرائی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست کی گئی ہے ۔خط میں اسلام آباد میں موجود امریکی سفیر اور امریکی سفارت خانے پر بھی تنقید کرتے ہوئے امریکی سفارت خانہ کا رویہ بدلنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔خط در خط نے تحریک انصاف کے اصل حمایتیوں سے متعلق سوالوں کے انبار لگا دیے۔ جبکہ اس خط میں نا کشمیر ، نا پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کا ذکر ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر بات انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ہے تو ایسا کوئی خط کبھی کشمیریوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر کیوں نا لکھوایا جا سکے؟یاد رہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے امریکی سفارت خانے کی سرگرمیوں کے خلاف انتہائی سخت بیانیہ بنایا ہے۔