پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھایا جائے گا:چینی سرمایہ کاروں سے گفتگو
لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے امریکہ کی نئی قیادت کی پاکستان کے امور میں مداخلت کے بارے افواہیں بے بنیاد ہیں۔ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے سکارلٹ ژیانگ کی سربراہی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں مسلم لیگ ق کے صدر کا کہنا تھا امریکہ کیک کی اپنی پالیسیاں ہیں، وہ ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ چین بھی اس حوالے سے واضح موقف رکھتا ہے۔ چین اور پاکستان کے مابین گہرے دوستانہ مراسم اور تجارتی تعلقات قائم ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھایا جائے گا۔چین کی جانب سے پاکستان اور پنجاب میں نئے پروگرام شروع کرنے پر مشکور ہیں۔