ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہوگئی، امریکی وزیر خارجہ

معیشت زوال کا شکار،مستقبل میں ایران میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ہوں گے
واشنگٹن،تہران(آئی این پی ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہیکہ ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہوگئی ہے جبکہ  ایران نے صدر ٹرمپ کے     الفاظ  کو  اقوام متحدہ   چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  مطالبہ کیا کہ ان کی سختی سے تردید اور مذمت کی جائے اور سلامتی کونسل اس معاملے پر فیصلہ کن ردعمل دے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی معیشت زوال کا شکار ہے، ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایران میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ہوں گے، ایران کے حالیہ مظاہروں میں یقینی طور پر ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوا تھا جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کا بھی سامنا رہا۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک بار پھر امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دیدی۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ دشمن کے رویئے اور نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، دشمن کے ہر ممکنہ اقدام کے لئے منصوبہ موجود ہے