تہران(آئی این پی )ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھے گا،خفیہ طور پر جوہری بم بنانے کی کوششوں کے حوالے سے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے جبکہ امریکا کو مذاکرات سے پہلے مزید کسی بھی حملے کا امکان ختم کرنا ہوگا۔ غیرملکی خبررساںاں ادارے کے مطابق یہ بات ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہی ہے