تجارتی خسارہ 35.52 فیصد اضافے سے 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا،رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی ملک کا غیرملکی مصنوعات پر انحصار بڑھنے لگا، اسمارٹ فونز، گاڑیوں، خوراک، زرعی آلات، دھاتوں کی امپورٹ بڑھ گئی۔ 6 ماہ میں دیگر ملکوں سے ساڑھے 34 ارب ڈالر کا سامان خرید ا جبکہ صرف 15 ارب ڈالر کی پاکستانی مصنوعات باہرفروخت کی گئیں، 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 35.52 فیصد اضافے سے 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 4 ارب 63 کروڑ ڈالر کی صرف خوراک امپورٹ کی گئی، پچھلے سال کے مقابلے کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات میں 21.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چینی، دودھ، مکھن، کریم، خشک میوے، چائے، مصالحے، سویا، پام آئل شامل ہے