سمندری مصنوعات کی مجموعی برآمدات 125.4 ملین ڈالر ہو گئیں:وفاقی وزیر

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری  نے کہا ہے  پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی سمندری مصنوعات کی مجموعی برآمدات 125.4 ملین ڈالر ہو گئی ہیں۔اپنے ایک بیان میں جنید انوار  نے کہا کہ  مچھلی و سمندری مصنوعات کی برآمدات کی مالیت میں 74.4 فی صد اضافہ ہوا ہے، اور پہلی سہ ماہی میں صرف مچھلی کی برآمدات 61 ہزار 679 میٹرک ٹن ہو گئیں۔انھوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سال میں برآمدات کے حجم میں 74.8 فی صد اضافہ ہو چکا ہے