ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف

 گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر گاڑیوں کی بائیو میٹرک تصدیق ممکن ہو گی
 لاہور(آئی این پی )گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے بائیو میٹرک  سے متعلق  شہریوں کی سہولت کے پیش نظر یکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بڑی ڈیجیٹل سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا، نادرا ٹیکنالوجیز کے تعاون سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا۔گاڑیوں کی آن لائن بائیو میٹرک تصدیق کیلئے  پاک آئی ڈی کا اجرا ہو گیا، اب پاک آ ئی ڈی کی مدد سے گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر گاڑیوں کی بائیو میٹرک تصدیق ممکن ہو گی۔آن لائن بائیو میٹرک سے ناصرف مقامی بلکہ اوورسیز پاکستانی بھی مستفید ہو سکیں گے، پاک آئی ڈی سے دستی حلف ناموں اور سفارت خانوں کی بجائے آن لائن بائیو میٹرک تصدیق ممکن ہو گی۔