عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے پارلیمانی سیاست چھوڑدی

میں چلا ہوا کارتوس ہوں، نہ اسمبلی رکن ہوں، نہ پارٹی میں کوئی عہدہ ہے‘انہیں ہماری ضرورت نہیں
 مجبوری میں  پشاور سے  جارہا ہوں‘ہمیں عزت دے کر شاید امریکہ ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے:پریس کانفرنس
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما غلام احمد بلور نے پارلیمانی سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا میں چلا ہوا کارتوس ہوں، نہ اسمبلی رکن ہوں، نہ پارٹی میں کوئی عہدہ ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ ان کو ہماری ضرورت نہیں اس لیے پشاور سے جا رہے ہیں، پشاور میرا گھر ہے لیکن حالات ایسے ہیں  مجبوری میں جارہا ہوں۔  کم از کم میری عمر کا لحاظ کرنا چاہیے تھا، میں دفن پشاور میں ہی ہوں گا، میں بڑی مضبوط پارٹی چھوڑ کر جا رہا ہوں، اے این پی کو فیصلہ کرنا ہے میری سیٹ پر ٹکٹ کسے دینا ہے۔  پشاور چھوڑنے سے پہلے میڈیا کے ذریعے پیغام دینا چاہتا ہوں، پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کو جواب دیا، بھارت کو شکست دی لیکن وہ معاشی طور پر مستحکم ہیں۔  ملک کو مارشل لاء￿  نے نقصان پہنچایا، پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے، معلوم نہیں ٹرمپ نے کیوں عزت دی۔ ہمیں عزت دے کر شاید امریکا ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔