سپرٹیکس کو بھی 29سے کم کرکے 26فیصد تک لانے کا فیصلہ‘بند صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے بینکوں سے قرض دیئے جائیں گے
اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے صنعتی شعبوں کوریلیف کیلئے تجاویز تیار کر لی ہیں اورسپرٹیکس کو بھی 29سے کم کرکے 26فیصد تک لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بند صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے بینکوں سے قرض دیے جائیں گے، مالی گنجائش بہتر ہونے پر سپر ٹیکس میں اصلاحات اور مرحلہ وار خاتمے کی تجویززیرغورہے۔حکومت کی تیارکردہ تجاویز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت صنعتی شعبوں کو آئی ایم ایف سے کیا کیا ریلیف دلوانا چاہتی ہے،صنعتی سیکٹر سے 102 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کی جائے گی، سپر ٹیکس کو 29 فیصد سے کم کرکے 26 فیصد تک لایا جائے گا، صنعت و پیداوار سپر ٹیکس میں سالانہ کمی ایک فیصد کے حساب سے کیے جانے کی تجویزہے۔