رمضان پیکج، مستحق افراد کوریلیف کی فراہمی کیلئے جدید آن لائن سسٹم متعارف

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک  میں مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے  اہم قدم اٹھاتے ہوئے جدید آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا، اس نئے نظام کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے آسانی کے ساتھ اپنی اہلیت اور رمضان پیکج میں شمولیت کی تفصیلات چیک کر سکتے ہیں۔حکام کے مطابق صوبے بھر میں ہزاروں مستحق خاندانوں کو اس رمضان پیکج کے تحت مالی امداد اور اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ مہنگائی کے موجودہ دور میں اپنے روزمرہ اخراجات کو بہتر انداز میں پورا کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے خصوصی ویب پورٹلdcpramadan.kp.gov.pk متعارف کروایا ہے،