موٹرسائیکل سواروں کیلئے علیحدہ سڑک اور بسنت کی بحالی کا فیصلہ قابل تحسین ہے:اعتزاز احسن

 لاہور(آئی این  پی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے موٹرسائیکل سواروں کیلئے علیحدہ سڑک اور دوسرا بسنت کی بحالی قابل تحسین ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا  بسنت ہمیں مہذب بنانے کی کوشش ہے، میں نے وزیراعلی مریم نوازکی صرف 2 معاملات میں تعریف کی جن میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے علیحدہ سڑک اور بسنت کی بحالی شامل ہیں۔معروف قانون دان نے کہا کہ لاہور میں سگنل فری سڑکوں کے باعث عام سواری کا تصور ختم ہو چکا ہے اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں، جبکہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے علیحدہ سڑک بنانے سے انہیں تحفظ ملا ہے