پنجاب اسمبلی میں بسنت کی بحالی پر قرارداد جمع، مریم نواز کی قیادت کو خراج تحسین

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں بسنت کی بحالی کے حوالے سے قرارداد جمع کرا دی گئی، مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچھر نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔قرارداد کے متن میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے بسنت بحال کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بسنت کے محفوظ انعقاد سے عوام کو اجتماعی خوشی ملی اور صوبے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملا۔ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں مریم نواز کی قیادت کو جرات مند، متحرک اور عوام دوست قرار دیا گیا جبکہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا