پاکستان میں ایسا مافیا ہے جو ساری پارٹیوں میں موجود ہے:حافظ نعیم

    اسلام آباد (آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان  حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کپاکستان میں ایسا مافیا ہے جوساری پارٹیوں میں موجود ہے۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا  کہ بڑے کاشت کار انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے، بڑے بڑے جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے ، بڑے بڑے جاگیردارٹیکس نہیں دیتے جن پر ٹیکس لاگو ہی نہیں ہوتا ان سے 500 ارب تک لیوی کے نام پر ٹیکس لیا جا رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی  نے کہا  کہ یہ ظلم کی ایک مثال ہے، تنخواہ دارطبقے سے 605 ارب ٹیکس وصول کیا گیا، بجٹ میں مڈل کلاس طبقے پر ٹیکس کوختم کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب آدمی کو انہوں نے مار دیا ہے، پاکستان کا اندرونی اور بیرونی قرضہ تیزی سے  بڑھتا جا رہا ہے، ملک میں زراعت کا شعبہ تباہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا مافیا ہے جو ساری پارٹیوں میں موجود ہے، یہی مافیا چینی کا بحران پیدا کرکے فائدہ اٹھاتا ہے، کیپسٹی پیمنٹ کے نام پر لوٹا جا رہا ہے