کرم میں بنکرز گرانے کا کام پھر شروع

کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کاسلسلہ جاری، 313ٹرک امدادی سامان پہنچ چکا
 کرم (خصوصی رپورٹ )کرم اور پارا چنار میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ختم نہ ہوسکی۔کرم اور پارا چنار میں عوام کو کھانے پینے کی اشیا ء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے اب تک اشیائے خوردونوش سے بھرے 313 ٹرک پہنچائے جاچکے ہیں تاہم یہ ٹرک بھی خوراک کی کمی پوری نہ کر سکے۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے مزید کم از کم 500ٹرک بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب لوئر کرم میں بنکرز گرانے کا عمل ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، لوئر کرم میں اب تک فریقین کے 10 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔