ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل شروع نہ ہو سکا

ٹرکوں کی نقل و حمل کی پیشگی اطلاع نہیں، ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے:انتظامیہ کا کمشنر کوہاٹ کو خط
ہنگو(آئی این پی)ضلعی انتظامیہ کی واضح ہدایات کے باوجود کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل شروع نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق مقامی قبائل کی جانب سے مزاحمت اور انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی نہ کرانے پر بنکرز مسماری کا معاملہ تاخیر کاشکار ہے۔ گزشتہ روزبوشہرہ ، بالش خیل اور خار کلی میں دونوں متحارب قبائل کے بنکرز کو مسمار کیا جانا تھا۔ ضلعی انتظامیہ ہنگو نے کمشنر کوہاٹ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ٹرکوں کی نقل و حمل کی ضلعی انتظامیہ ہنگو کو پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی۔خط میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو کو کرم کانوائے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی، آگاہ نہ کرنے پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔